METRO 1
     
     
           
         
           
  Friday, April 20, 2018,        
سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت space سندھ ہائی کورٹ میں کنری میں بااثر وڈیرے کی جانب سے کسان کی بیٹی سے زیادتی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی space رینجرزکی گڈاپ میں کارروائی ،اغواکارگرفتار space پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا space سندھ ہائیکورٹ میں سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کرا دی گئی space جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے علینہ قتل کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیئے space کنری میں وڈیرے کی جانب سے کسان کی لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے space پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کااحتجاج space آئی جی سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئیندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا space جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ظافر زبیری قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔ space
webmail Twitter
 
شہباز شریف ،راناثنااللہ کو مستعفی ہونے کیلیے 7 جنوری تک مہلت  
 
آل پارٹیز کانفرنس نے شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونے کیلئے 7 جنوری کی مہلت دے دی،اعلامیے کے مطابق ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کروڑوں مسلمانوں کے ایمان اور آئین پاکستان پر حملہ ہے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی زیر صدارت مرکز منہاج القرآن میں سانحہ ماڈل ٹاون پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، سمیت 40 سے زائد سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی کے 10 نکاتی مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اے پی سی سانحہ ماڈل ٹاون اور ختم نبوت ترمیم کی شدید مذمت کرتی ہے، سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشتگردی کا بدترین واقعہ تھا جس میں نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ سمیت حکومت پنجاب ملوث ہے جنہوں نے تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں سیاسی مقاصد کے حصول کےلیے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائیں۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کروڑوں مسلمانوں کے ایمان اور آئین پاکستان پر حملہ ہے، نواز شریف اور ن لیگ اس قانونی دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے جب کہ ایمانی اساس پر حملے کے ماسٹر مائنڈز کے نام تاحال سامنے نہیں لائے گئے تاہم ن لیگ کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوگیا ہے، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ختم نبوت ترمیم کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک تنازع برقرار رہے گا، اے پی سی ذمہ دار افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے، جب کہ قومی دولت لوٹنے والے کو کوئی این آر او نہ دیا جائے۔  
 

METRO LIVE TV
 

  بھارتی سفارتکارمیری والدہ کو دھمکارہاتھا، میں نےاپنی والدہ اوراہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا ،کلبھوشن
بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا کہنا ہے کہ میری ماں اوربیوی سےملاقات کراناحکومت پاکستان کا اچھا اقدام ہے، میں نے اپنی والدہ اوراہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا، بھارتی نیوی کمیشنڈ افسرہوں، حیرت ہے میرا خفیہ بھارتی ادارہ مجھے تسلیم نہیں کرتا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وارنیوز بریفنگ میں کلبھوشن کی اہلخانہ سےملاقات کے بعد ویڈیو بیان جاری کردیا، جس میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو نے بھارت کا جھوٹ اورمکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب کردیا اور پاکستان کے اچھے سلوک کی گواہی دیدی۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن نے ویڈیو میں بیان میں کہا کہ میری ماں اوربیوی سےملاقات کراناحکومت پاکستان کااچھا اقدام ہے، حکومت پاکستان کاشکرگزارہوں کےانہوں نےاجازت دی ، اہلخانہ سےبہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، میری اچھی صحت دیکھ کرکے اہلخانہ خوش ہوئے۔ کلبھوشن کا کہنا تھا کہ والدہ نے اسے دیکھ کرخوشی اوراطمینان کا اظہارکیا اہلخانہ
  
  پاکستان سے کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہونگے، بھارتی وزیرخارجہ
نئی دہلی : پاکستان کا خوف بھارت پر سوار، کھیل کے میدان سے بھی راہ فرار اختیار کرلی، بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا نئے سال کا آغاز رونے کے ساتھ ہوا اور 2018میں بھی پرانے راگ الاپنا شروع کردیئے، نئی دہلی میں پڑوسی ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سےکرکٹ تعلقات بحال نہیں ہونگے یہاں تک کہ پاکستان کےساتھ نیوٹرل وینیوپربھی نہیں کھیلیں گے تاہم انسانی بنیاد کے تحت قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ سشما سوراج نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے سے 800زائد مرتبہ سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے باعث سرحد پر بڑھتی ہوئ
  
  سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے ‏ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئیندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا سندہ ہائی کورٹ میں‏لاپتہ شہری اشرف اورسعد شمسی سمیت دیگرکی بازیابی سےمعتلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخوااست گزار کا کہنا تھا کہ ‏لاپتہ شہری اشرف کورینجرزنےکورنگی اور‏سعد شمسی کو گزری سےقانون نافذکرنےوالے اداروں نےحراست میں لیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ان شہریوں کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے ‏ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئیندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا
  
  سال نو پر سیکورٹی انتظامات
سال نو پر جشن ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات پولیس نے دلچسپ جملوں کےبینرز آویزاں کردئے سال نو پر جشن منانے والے منچلوں کو قابو میں رکھنے کیلئے سندھ پولیس کی جانب سے سخت تریب حفاظتی انتظامات کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں سی ویو کے اطراف میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار 5 ایس پیز 19 دی ایس پیز تعینات ہونگے تاکہ سی ویو پر تفریح کیلئے آنے والی فیملیز کے ساتھ کوئی ناخوشگوا ر واقعہ پیش نہ آئے سندھ پولیس نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جشن ضرور منائیں مگر قانون ہاتھ میں نہ لیں کسی کو تنگنہ کریں او رہوئای فائرنگ تو بالکلبھی کرنے کی اجازت نہیں ہے آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ پولیس کو سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب کیلئے سخت انتظامات کرنے کے احکامات دئے گئے دوسری جانب پولیس نے ہوائی فائرنگ سے روکنے کیلئے تشہیریمہم چلا رکھی ہے اور نگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے دلچسپ جملوں کے بینرز آویزان کئے گئے ہ
  
  ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورسال نو کے موقع پر ٹوئٹ کہتے ہیں کہ ملک بھرمیں سالِ نو کا جشن ہماری کامیابیوں کا مظہر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورسال نو کے موقع پر ٹوئٹ کہتے ہیں کہ ملک بھرمیں سالِ نو کا جشن ہماری کامیابیوں کا مظہر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے نئے سال موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں سالِ نو کا جشن ہماری کامیابیوں کا مظہر ہے، ہمیں یہ خوشیاں شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے ملی ہیں، جنہوں نے ہمارے لئے قربانیاں دیں ان کے شکرگزار ہیں، ہم اپنے غازیوں اورشہداءکی قربانیوں کو یاد رکھے ہوئے ہیں،میجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ خوشیوں کا سہرا ان کے سر ہے جنہوں نے ہمارے لئے قربانیاں دیں
  
  شہباز شریف ،راناثنااللہ کو مستعفی ہونے کیلیے 7 جنوری تک مہلت
آل پارٹیز کانفرنس نے شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونے کیلئے 7 جنوری کی مہلت دے دی،اعلامیے کے مطابق ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کروڑوں مسلمانوں کے ایمان اور آئین پاکستان پر حملہ ہے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی زیر صدارت مرکز منہاج القرآن میں سانحہ ماڈل ٹاون پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، سمیت 40 سے زائد سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی کے 10 نکاتی مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اے پی سی سانحہ ماڈل ٹاون اور ختم نبوت ترمیم کی شدید مذمت کرتی ہے، سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشتگردی کا بدترین واقعہ تھا جس میں نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ سمیت حکومت پنجاب ملوث ہے جنہوں نے تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں سیاسی مقاصد کے حصول کےلیے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائیں۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کروڑوں مسلمانوں کے ایمان اور آئین پاکستان پر حملہ
  
  پاکستان پاکستانیوں کا ہے ہم پاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے،ڈاکٹرعاصم
پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کہتے ہیں نوازشریف جو پاکستان کی بدنامی کررہے ہیں، اسے ہم دیکھ رہے ہیں پاکستان پاکستانیوں کا ہے ہم پاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ بیرون ملک سے وطن واپسی پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ڈگڈگی کودیکھ رہے ہیں ہم انھیں اداروں کےساتھ کھلواڑکرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں مگرہم پاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے عدلیہ اورفوج کےساتھ جوجنگ کی جاری ہے ہم اسے بھی دیکھ لیں گے، ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی مستقبل کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواین آراو دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی شریف برادران سعودیہ جاکراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھرسے عوام کوچونالگاسکیں۔اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فی الحال پی پی پی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،آئندہ الیکشن پاکستان پیپ
  
  عمران خان کا شریف فیملی کیخلاف پھرسپریم کورٹ جانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے اب ٹرمپ بھی شریف خاندان کو نہیں بچا سکتے۔ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے
  
  کلبھوشن کی ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرائی گئی،آصف غفور
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کلبھوشن کی اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے لیے کوئی دباو نہیں تھا اس ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے، امریکا اور افغان حکام ہمارے تعاون سے بخوبی آگاہ ہیں اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا امریکی موقف کارآمد نہیں۔ آصف غفور کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دوستوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں اور کرنا چاہتی ہیں لیکن عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ہم کسی بھی طرح کا تصادم نہیں چاہتے، ہم دوستوں سے تنازع نہیں چاہتے، پاکستان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا اور اپنی سرزمین میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا بلا تفریق صفایا کیا، یہ ایک مشکل سفر تھا لیکن قوم اور فوج
  
  وقت آگیا ہے کہ عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں،نوازشریف
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہتے ہیں انصاف کا ترازو سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے پہلے عدلیہ کی بحالی کا پرچم اٹھایا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں لاہور میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انصاف کا ترازو سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے، جہاں ایک وزیراعظم کو اس گناہ میں عمر بھر کے لئے نااہل نہ کردیا جائے کہ وزیراعظم نے اپنے بیٹے سے خیالی تنخواہ وصول کیوں نہیں کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ملک میں عدل و انصاف کی حکمرانی ہوگی تو عدل کے ایوانوں سے ہر کوئی سرجھکا کر گزرے گا، جب تک اس ملک کے اندر عدل کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی کارکنان کو اس پر ڈٹے رہنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کا اصول ہے کہ انسان اس وقت تک معصوم جانا جاتا ہے جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے اور دنیا بھر میں سزا پانے والے کو اپیل کا حق ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail