METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, December 16, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی میں مزدور یونین کے زیر اہتمام محفل میلاد  
 
کے ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل اور عمرہ قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے معروف ثناءخواں اور علمائے کرام نے شرکت کی کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی میں مزدور یونین کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے معروف ثناءخواں اور علمائے کرام نے شرکت کی، علمائے کرام مولانا عزیز اللہ حقانی ،تنویر الحق تھانوی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں حضور اکرمﷺ کی عظمت اور شان کو اجاگر کیا، محفل میں ڈائریکٹر جنرل ادار ہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،محفل سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے کا کہناتھاکہ مولائے کائنات ،سرور دو جہاں محمد مصطفی ﷺ ُپوری کائنات کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے، ان کی طرز زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، اس موقع پر چئیرمین کے ڈی اے مزدور یونین عبدالمتین شیخ کا کہناتھاکہ محفل کے اختتام پر کے ڈی اے مزدور یونین کے زیر انتظام عمرہ قرعہ اندازی کااہتمام بھی کیا گیا،عمرہ قرعہ اندازی میں کے زریعے 6 افراد کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے لئے انتخاب کیا گیا،اس موقع پر جنرل سیکریٹری سی بی اے اشفاق چشتی کاکہنا تھاکہ میلاد مصطفیﷺ کی محفل میں کے ڈی اے افسران و ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی  
 

METRO LIVE TV
 

  سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہئے،وسیم اختر
مئیر کراچی وسیم اختر نے کورنگی سیکٹر32ناصر کالونی میں اسکول کا افتتاح کردیا، کہتے ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں 2کروڑ سے زائد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں،غربت و افلاس کے خاتمے،تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے میرٹ کو بنیاد بنانا ہوگا میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کے ہمراہ سیکٹر32ناصر کالونی میں نو تعمیر شدہ اسکول کا افتتاح کیا،میئر کا کہنا ہے کہ کراچی باشعور اور پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے ،اس کی یہ پہچان قائم رکھنا ہوگی، سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہئے،یہ سندھ کے شہریوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے،آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں،علم ہی ترقی کازینہ ہے ، 2 کروڑ روپے کی لاگت سے پرائمری اسکول کو اپ گریڈ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 2کروڑ سے زائد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، غربت اور افلاس کے خاتمے ، تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی
  
  پرنس کریم آغا خان کی آمد سے قبل جنوبی اور ضلع شرقی میں خصوصی صفائی
زشلع جنوبی اور شرقی میں پرنس کریم آغا خان کی آمد سے قبل صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سجنانی کہتے ہیں ادارے کی کارکردگری وقت کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہے پرنس کریم آغا خان کی آمد سے قبل جنوبی اور ضلع شرقی میں خصوصی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کرلئے گئے ہیں ، آغا خان اسپتال اور جماعت خانوں ، نشتر روڈ ، گلشن اقبال ، بہادر آباد ، باتھ آئی لینڈ ، کلفٹن بلاک سیون تین تلوار اور گارڈن سمیت دیگر علاقوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکائو یقینی بنایا گیاہے ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجنانی نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بہترین طریقے سے انجام دیئے جائیں ، شہر کی صفائی اور خوبصورتی نہ صرف شہریوں کا حق ہے بلکہ اس سے شہریوں میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی اور ہماری نسلیں صحت مند معاشرے میں پروان چڑھیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ک
  
  چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیاں تسلسل سے جاری رہیں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند اور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کیلئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ، ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں قائم کچراکنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈ فل سائڈ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ لنک روڈز پر بھی روزانہ صفائی اور سڑک کے کناروں پر جمع مٹی کو اٹھایا جارہا ہے ، صفائی کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر نئے پودے اور چورنگیوں پر بیوٹی
  
  چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یہ شہر ڈسٹرکٹ مزدوروں کے توسط سے قائم و دائم ہے ، کراچی کو ترقی دینے میں مسیحی مزدوروں کا کلیدی کردار ہے مسیحی مزدوروں کی جانب سے کرسمس کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اب تک بیشتر مسائل حل کردیئے گئے ہیں ، مزید اگر کسی بھی مزدور کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو میرا دروازہ ہمیشہ کھلا ہوا ہے ، چیئرمین نے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ، پییپلز پارٹی کے سینئر رہنما انور لعل ڈین نے کہا کہ تمام مذاہب ایک دوسرے کی عزت و احترام کا درس دیتے ہیں ، مسیحی برادری کے ملازمین برابر ے شہری ہیں ، جتنا پاکستانی کوئی اور ہے اتنے ہی پاکستانی مسیحی ملازمین بھی ہیں ، پیپلز پارٹی کا تعلق ہمیشہ سے مزدور طبقے سے مضبوط رہا ہے ، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائم خانی نے ملازمین کی ترقی ، ہیلت
  
  ضلع ملیر میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا
ضلع ملیر میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا ،چیئرمین جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ شہریوں کو پُرفضا اور صحت مندانہ ماحول کی فراہمی بھرپور شجر کاری سے ہی ممکن ہے ڈسٹرکٹ سیشن جج ملیر مشتاق احمد لغاری اور میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ ملیر کورٹ گرین بیلٹ پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے دوران شہر میں تجارتی و صنعتی تغیر و تبدیلی نے آب و ہوا اور ماحولیات پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے ہیں ، شہر کی مشہور و معروف شاہراہوں کو کمرشلائز کردیا گیا اور تیس برسوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے درخت کاٹ دیئے گئے ، ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواں اقدامات نہیں اٹھائے گئے ، شہریوں کو پُرفضا اور صحت مندانہ ماحول کی فراہمی بھرپور شجرکاری سے ہی ممکن ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آب و ہوا کو صحت مندانہ بنانے کیلئے 10 لاکھ پودے لگانے کی ضرورت ہے ، ماضی میں شجرکاری کے نام پر کورن
  
  چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ
چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا میرے فرائض کا حصہ ہے ، سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کردیا جائے گا افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے احکامات کی بدولت ضلع کونسل میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہونے والا ہے ، جس کیلئے بہترین پلاننگ تیار کی ہے ، ترقی کا جو خواب محترمہ شہید نے دیکھا تھا قیادت اس کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے ، قیادت کے وژن پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں ، نظام کو درست کرنے کیلئے اپنی تر توائیاں صرف کررہے ہیں جس سے بہتری آنا شروع ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے محدود وسائل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے عملے کو اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا پڑیگا کیونکہ جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی وہ پیچھے رہ جاتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہر علاقے میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائیں گے ، کوشش کررہے ہی
  
  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حیدر شاہ نے کہا ہے کہ
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حیدر شاہ نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے افسران جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام یونین کونسلز میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر موجود ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے ، تمام کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنایا جائے ، نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سیوریج لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ، ان کا کہنا تھا کہ سیوریج سسٹم کی بہتری کے بعد اندرونی گلیوں کی پختگی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا اغاز کیا جائے تاکہ عوام ک
  
  یوسی50 میں بھی سیوریج کے مسائل علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں
ضلع وسطی کی دیگر یوسیز کی طرح یوسی 50 میں بھی سیوریج کے مسائل علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں، یوسی چیئرمین کہتے ہیں کہ یوسی میں فنڈ کا اجراء کردیا جائے تو بہت جلد علاقے میں تبدیلی واقع ہوگی ضلع وسطی کی دیگر یوسیز کی طرح یوسی 50 میں بھی سیوریج کے مسائل علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ، سالہ سال پرانی سیوریج کی بوسیدہ لائنے علاقے میں عوام کی ذیادتی کے باعث اب نا قابل استعمال ہوگئی ہے ، جن کا آئے دن بھرنا غیر معمولی ہوگیا ہے ، مگر ضلع وسطی کی یوسی 50 کی انتظامیہ سیوریج کے مسائل کے آگے ڈٹ گئی ہے ، محدود وسائل ہونے کے باوجود بھی اپنی مدد آپ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے علاقہ مکینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے ، اس موقع پر ضلع وسطی یوسی 50 کے چیئرمین محمد عامر خان کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کام بھی ہمیں کرنے پڑرہے ہیں ، کیونکہ ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے اور خدمت گزارہیں ، محدود وسائل می
  
  یوسی 29 میں علاقہ مکینوں کے تعاون سے پارکس کی مرمت کی جانے لگی
ضلع وسطی کی یوسی 29 میں علاقہ مکینوں کے تعاون سے زبوں حال پارکس کی مرمت کی جانے لگی ، یوسی 29 کی انتظامیہ کہتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فنڈ اور اختیارات کا رونا روتے روتے اپنے دونوں ہاتھ کھڑے کر لئے ہیں ،اب ہمیں خود ہی ترقیاتی کاموں کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا فنڈ نہ ہونے کے باعث علاقائی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے بجائے علاقہ مکینوں سے ہی تعاون کرنے کی درخواست کر دی ہے،ضلع وسطی کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 16 میں یوسی 29 تو قائم کر دی گئی ہےمگر آج تک کسی قسم کا کوئی ترقی وتعمیراتی فنڈز کا اجراء نہیں کیا گیا ، علاقے میں کہیں سیوریج کے مسائل ہیں تو کہیں پارکس کی بدترین زبوں حالی ، اور سڑکوں کی بات نہ کی جائے تو بہتر ہے ، علاقے کی بیشتر سڑکیں بھی فنڈ نہ ہونے کے باعث بد ترین ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں ،اس موقع پر یوسی 29 کے چیئرمین فرید حسین کاکہنا تھا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے علاقہ مکینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ،وسائل میں
  
  کراچی کا ماڑی پور ٹرک اڈا کچرے سے بھر گیا
کراچی کا ماڑی پور ٹرک اڈا کچرے سے بھر گیا سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہےضلع غربی کے علاقے ماڑی پور ٹکر اڈا کچرے کا اڈا بن گیا ہر طرف کچرا ہی کچرا مسافروں کا گزرنا دشوار ہوگیا مصروف ترین شاہراہ پر گڑھے بھی بڑھ گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے تاحال پیچ ورک نہیں کروایا اس سڑک ہئیوی ٹریفک کا رجحان بہت زیادہ ہے جبکہ یہ سڑک صنعتی علاقوں سے جاملتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیدل چلنا دشوار ہوچکا ہے تعفن فضا میں پھیلتا ہے جبکہ نامعلوم افراد کچرے کو آگ لگاجاتے ہیں سڑک کی بدحالی اور کچرے کی منتقلی نہ ہونے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس سڑک کی استرکاری کروائی جائے اور کچرا صاف کروایا جائے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail