METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, December 16, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود لاپتہ کیس کی سماعت  
 
اسلام آباد میں ہائیکورٹ میں آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود لاپتہ کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس عطر پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی  
 

METRO LIVE TV
 

  فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا نواز شریف نشانہ تھا،مریم نواز
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ ے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا نواز شریف نشانہ تھا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کی دائر درخواست مسترد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ آج جانب دارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں اور ثابت ہوگیا ہے کہ اقامہ صرف بہانہ تھا اور نوازشریف نشانہ تھا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیوں کہ عوام کا اصل نمائندہ نوازشریف ہے، مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی سطر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی آف شور کمپنی ظاہر کرنا ض
  
  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں عمران خان بچ گئے ہیں پی ٹی آئی اب آگے بڑھے گی، کیس جیتنے میں جمائما کی کاوشیں ہیں،ان کا شکرگزار ہوں، عمران خان کومشورہ دوں گاجمائماسے دوبارہ رابطہ کریں سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے حق میں نااہلی کیس کے فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان میراتھون ریس جیت گئے ہیں،عمران خان بچ گئے ہیں پی ٹی آئی اب آگے بڑھے گی، جہانگیرترین کےخلاف فیصلےپرنظرثانی اپیل کی جانی چاہیے، عمران خان کو جہانگیرترین کی نااہلی کا افسوس ہے،انکا کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں درباری اسی لیے تو وزیر بنائے گئےہیں، درباری ایسی باتیں کرتی رہیں گے پریشان نہیں ہونا،حدیبیہ کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملزکیس کی درخواست خارج کرنے پر مایوسی ہوئی، نیب کی جانب سےحدیبیہ کیس کمزور پیش کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ کیس جیتنےمیں جمائماکی کاوشیں ہیں، ان
  
  اگر نااہل ہوجاتا تب بھی شریف مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑتا،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نااہل ہوجاتا تب بھی شریف مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑتا ،نیب نے کمزور کیس بنایا صرف اس لیے شہباز شریف بچ گئے ٹنڈو محمد خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں نااہل ہوجاتا تب بھی شریف مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑتا، نیب نے قوم کو مایوس کیا جس نے شریف مافیا کے خلاف کیس درست نہ بنا کر انہیں بچایا، یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ چھوٹی چوری کرو گے تو پکڑے جاؤ گے بڑی چوری کرو گے تو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملےگا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا، دونوں نے مل کر پولیس کو بھی تباہ کیا، جب حکومت ، وزیراعلیٰ اور وزراء غلط کام کراتے ہیں تو پولیس خود بھی لوگوں کو لوٹتی ہے، سندھ کے آئی جی نے رپورٹ میں بتایا کہ میرے ماتحت پولیس والوں کی پوسٹنگ پیسے لے کر کی جاتی ہے ،سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس ہے، اگر پولیس ٹھیک ہوجائے تو صوبہ ٹھیک ہوجائے گا عمران خ
  
  یہ اب بھی پوچھتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا،آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ یہ اب بھی پوچھتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا،فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی،آپ کو اللہ نے نکالا،ہم نے مشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پوچھتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی، ہر چیز کی ایک انتہا ہے اور آپ انتہا کی عروج پر تھے، آپ کو اللہ نے نکالا اور وسیلہ جج بنے جبکہ اسپیکر صاحب آپ کی حکومت بھی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو پرویز مشرف ان کے سینوں پر بیٹھا تھا، پرویزمشرف کو لانے والے بھی نوازشریف ہی تھے جبکہ ہم نےعوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو آصف زرداری کا پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان لوگوں کو سی پیک کی تعریف بھی نہیں آتی، انہوں نے سی پیک کو قرضے ل
  
  جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری کی وجہ نواز شریف ہیں،بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ نواز شریف کی وجہ سے کمزور ہے، عمران خان سمیع الحق کے نظریاتی سپاہی ہیں , خان صاحب اصولوں کی سیاست کے ساتھ ساتھ سیاست کے اصول سیکھیں صوفی بزرگوں کے سرزمین ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کل میاں صاحب کو نظریاتی بننے کا شوق کا چڑھا ہوا ہے لیکن ان سے پوچھا جائے ان کا نظریہ کیا ہے۔ نواز شریف کا یہ وہ نظریہ ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم جونیجو سے گیلانی تک کے خلاف سازشیں کی تھیں۔ جس آصف زرداری نے جمہوریت کو بچایا اسی کو آپ نے ڈنگ مارا اور اگر آج پارلیمنٹ اور جمہوریت کمزور ہے تو اس کی وجہ نواز شریف ہی ہیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں جو زبان نیازی سروسز آف شوور والوں نے متعارف کرائی ہے اس کا مقابلہ فیض آباد دھرنے والے ہی کرسکتے ہیں۔ عمران خان سمیع الحق کے نظریاتی سپاہی ہیں اور خان صاحب اصولوں کی سیاست کے ساتھ سات
  
  عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی، چودھری نثار
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی، میں نے نواز شریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا تھا، آج بھی پارٹی کے ساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی پیشکش ہے، پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی کوشش کی،مشرف نے مجھے الیکشن میں شکست دینے کیلئے 5 ان پڑھ وزیروں کو استعمال کیا،ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی عوامی خدمت میں گزری،آپ میری سات پشتوں سے گواہ ہیں کہ میں کیسا ہوں،عوام ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں، سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک سے آئندہ سالوں میں نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی، سی پیک آنے والے چند سالوں میں مکمل ہوجائے گا جس سے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی
  
  جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر خوشی نہیں ہوئی، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کی خوشی نہیں ہوئی، سیاستدانوں کی قسمت کے فیصلے عدالت میں نہیں ہونے چاہییں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نااہلی کا یہ کھیل بند ہونا چاہئے، عدالتوں میں جانے سے سیاسی لڑائی بدنام ہوتی ہے،جمہوری عمل ابھی مکمل نہ ہوا تو آئندہ بھی نہیں ہوگا، میں سیاست دانوں کو عدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دینے کے فیصلوں کی مذمت کرتا ہوں سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں ہم کہتے تھے کہ ایک لانگ مارچ کی مار ہیں لیکن نواز شریف کہتے تھے کہ نہیں زرداری کی حکومت اچھی ہے یا بری اسے جمہوریت کے لیے چلنے دیا جائے وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی کے حالات پر کہا کہ پچیس سے تیس سال کراچی کو عصبیت کی بنا پر ٹارگٹ کلر بنایا گیا لیکن اب وہ بھتہ دینے والے کہاں گئے؟ نواز شریف نے سندھ میں ڈاکو راج ختم کیا ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کے دور میں مل
  
  نیب ریفرنس ، اسحاق ڈار کے 3بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں،احتساب عدالت نے آج گواہ فیصل شہزاد اور محمد عظیم کو طلبی کےسمن جاری کر رکھے تھے، جن کا تعلق لاہور کے نجی بینکوں سے ہے، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محمد عظیم عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جبکہ دوسرےگواہ فیصل شہزاد اپنی بہن کی شادی کی وجہ سےپیش نہ ہوسکے، گواہ عظیم خان نے اسحق ڈار اور فیملی کے 3 بینک اکاؤنٹس کی کمپیوٹر سے نکالی گئی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ اسحاق ڈار کا پہلا اکاؤنٹ اکتوبر 2001 تا اکتوبر 2012 فعال رہا، دوسرا اکاؤنٹ اگست 2012 تا دسمبر 2016 فعال رہا جبکہ تیسرا اکاؤنٹ جنوری 2017 سے اگست 2017 کے درمیان فعال رہا، گواہ نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے نام پر لاکر کے ریکارڈ سمیت ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کردیں، دوسری جانب عدالت نے گواہ مسعود الغنی اور عبد الرحمان گوندل کو بھی ریکارڈ سمیت دوبارہ پیشی کا حکم
  
  ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے جلد انتخابات ضروری ہیں،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے قبل از وقت انتخابات وقت کی ضرورت ہے آصف علی زرداری سے سیاست سیکھنے کے لیے 100 دفعہ مرکر زندہ ہونا پڑے گا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے یہ شہر ترجیحات میں شامل ہے میرے اوپر مقدمات کے حوالے سے مصروف رہا عمران خان کا کہنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ جلد حکومت عام انتخابات کرائے لولی لنگڑی حکومت اور کٹھ پتلی وزیراعظم معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے معاشی حالات روز بروز بگڑ رہے ہیں کیوں ڈر رہے ہیں عام۔انتخابات سے آصف علی زرداری سے سیاست سیکھنے کے لیے سو بار مر کر زندہ ہونا پڑے گا عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت میں شامل لوگوں کے خلاف چودہ افراد کے قتل ہے انھیں کون پکڑے گا ختم نبوت کا ایشو ابھی بھی ختم نہیں ہوا جماعت اسلامی کے ملین مارچ کی حمایت بھی کر ڈالی عمران خان نے کہا کہ مشال خان قتل کیس
  
  قومی اسمبلی اجلاس،فاٹا اصلاحات بل پیش نہیں کیا گیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے بل ایوان میں لانے تک اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail