METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, December 16, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
اقرا یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب تعلیم کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ،گورنر سندھ  
 
گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں تعلیم کا سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے جو عصر حاضر میں مزید بڑھ چکا ہے اقرا یونیورسٹی میں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ طلبہ کے علاوہ ان کے والدین کے لیے آج بہت بڑا دن ہے طلبہ کی محنت کے پیچھے انکے والدین کا ہاتھ ہے آپ لوگ زندگی میں جہاں کام کریں گے اچھے مقام پر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کا سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے جو عصر حاضر میں مزید بڑھ چکا ہے دور حاضر علم پر مبنی معیشت کا دور ہے جس میں نوجوانوں کو تعلیم کے جدید مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر وسیم قاضی کا کہنا تھا کہ اقرا یونیورسٹی کے قیام کو بیس سال ہونے کو ہیں جامعہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملکی جامعات میں سرفہرست درجہ حاصل کیا ہے ،اس موقع پر جامعہ کے تقریبا 800 طلبہ کو بزنس ایڈمنسٹریشن ،کمپیوٹر سائنس ،انجینرنگ ،میڈیا سائنسز ،فیشن ڈیزائن اور ایجوکیشن میں بیچلرز ،ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی اسناد تقویض کی گئیں،اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف طلبہ کو گورنر سندھ نے طلائی تمغوں سے بھی نوازا  
 

METRO LIVE TV
 

  اللہ کاشکرگزارہوں، سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ، کہتے ہیں ایک سالہ احتساب کے دوران ہر چیز کا ثبوت دیا میرا موازنہ چور ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے ، جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے پر افسوس ہے تاہم نظر ثانی کی اپیل کی جائے گی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک سال میرے خلاف کیس چلا تمام دستاویزات فراہم کیں جبکہ نوازشریف نے بطورثبوت قطری خط دیاوہ بھی جھوٹا، میں باہرسےکماکرلایااوریہ باہر لے گئے جہانگیر ترین کے نااہلی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کےخلاف فیصلہ آنےپرافسوس ہوا، سپریم کورٹ نےفیصلہ تکنیکی بنیادپرکیانظرثانی اپیل کرینگے، جہانگیرترین کا موازنہ ان ڈاکووں سے نہ کیا جائے حدیبیہ کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس تکنیکی بنیادوں پرخارج ہوا،نیب نےکمزورجواب دیا، نیب حدیبیہ کیس
  
  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے ، اہلیت اور نا اہلی کا معاملہ بھی عجیب ہے ،عدالت کا فیصلہ ہے اسکا احترام ضروری ہے ،فیصلوں کی آڑ میں اداروں پر تنقید کرنا بہتر نہیں کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے ، فریقین فیصلے پر اختلاف اور اتفاق کرسکتے ہیں لیکن توہین عدالت نہیں ہونی چاہیے، پاناما کا فیصلہ اصولی طور پر نیب کو کرنا چاہیے تھا،چئیرمین نیب کے لیے اپوزیشن اور حکومت مک مکا کرتی ہیں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر مصطفی کمال اور عمران خان کا رابطہ ہوا ہے تو وہ انکا معاملہ ہے ،انکے لیے یہ اہم نہیں،ماڈل ٹائون کیس میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیے ،اگر ماڈل ٹائون میں صوبائی حکومت ذمے دار ہے تو کارروائی ہونا چاہیے ،انہوں نے اعلان کیا کہ اگر طاہر القادری ہڑتال کی کال دیتے ہیں تو ایم کیو ایم انکے ساتھ کھڑے ہو
  
  مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ
مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور انکے ساتھی مجھے غدار کہتے تھے لیکن آج انھوں نے اپنے بانی قائد سے غداری کرلی ہے جس شخص کو وہ اپنا روحانی باپ کہتے تھے آج انکا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں حیدرآباد کے اکبری گراونڈ میں اٹھارہ سال بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مجھے غدار کہنے والے سن لیں میں نہ پہلے غدار تھا اور نہ اب ہوں میں باغی ہوں اور باغی جب بنا تھا جب ایم کیو ایم کے بانی نے مہاجر لفظ اور نظرئیے سے غداری کی تھی اور لفظ مہاجر کو نکال کر متحدہ بنائی گئی ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاست تو مہاجر نام پر کرتے ہیں ووٹ بھی لیتے ہیں مگر مہاجر نام لینے سے ڈرتے ہیں انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مہاجروں کے نام پر سیاست کی ہے اور جن لوگوں نے تیس سال تک مہاجروں سے ووٹ لئے اسمبلیوں میں گئے مگر انکے مسائل حل نہیں کراسکے آج بھی مہاجر نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں نہیں ملتی ہیں اور نہ یونیورسٹیوں میں د
  
  پاک سرزمین پارٹی نے 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا
پاک سرزمین پارٹی نے 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، رضا ہارون کہتے ہیں پی ایس پی میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی سے استعفی مانگنے والے لندن بیٹھے رکن قومی اسمبلی سے استعفی کیوں نہیں مانگتے لیاقت آباد الکرم اسکوائر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ہارون نے ڈاکٹر فاروق ستار کو آڑے ہاتھوں لے لیا،بولے پی ایس پی میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی سے استعفی مانگنے والے فاروق ستار لندن بیٹھے رکن قومی اسمبلی سے استعفی کیوں نہیں مانگتے رضا ہارون نے چوبیس دسمبر کو لیاقت آباد پل پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کراچی بولے گا اور آواز اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچے گی ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز مل اور ناہلی کیس کے فیصلے حساس نوعیت کے ہیں مکمل فیصلہ آنے کے بعد اس پر بات کرینگے
  
  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سٹی کورٹ کا دورہ
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے رہنماوں سے ملاقات کی اور وکلاہ کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی امیر جماعت اسلامی کراچی کا سٹی کورٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی افواج پر مشتمل فوجی اتحاد شیعہ سنی کا لڑائی کے بجائے اسرائیل کے خلاف ہونا چاہیے۔ دنیا امریکی صدر کو پاگل اور احمق قرار دیتی ہے، لیکن اگر وہ احمق اور پاگل ہیں تو سی آئی اے تو پاگل نہیں ہوسکتی۔امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قرار دیا ہے امیرجماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ احتجاج اور مظاہروں سے کچھ نہیں ہوتا، لیکن ہمیں ہم گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو روکنے کے لئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں کیونکہ ہمیں قیامت کے دن اپنے نبی کا سامنابھی کرنا ہے اس موقع پر کراچی بار صدر نعیم قریشی کا کہنا تھا کہ ملین مارچ کا مسلمانوں کو بیدار کرنے کے لئے
  
  آئی سی اے پی کی لیڈرشپ سمٹ کا انعقاد
⁠⁠⁠وزیراعلی سنده سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیام سے ہی ملک میں کرپشن ہورہی ہے صرف سندھ کو کرپشن زدہ کہنا درست نہیں قاعداعظم نے بھی اپنی پہلی تقریرمیں کرپشن کے مسئلہ کو اٹھایا تھا وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے زمینوں کے ریکارڈ کوکمپیٹرائزڈ کردیاہےمحکمہ ریوینیو کے کمپیٹرائزڈ سسٹم میں کوئی بهی اپنی ملکیت کی تفصیلات حاصل کرسکتا ہے شہر کراچی میں آئی سی اے پی کی لیڈرشپ سمٹ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا تقریب میں ⁠⁠⁠وزیراعلی سنده سید مرادعلی شاہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ⁠⁠⁠وزیراعلی سنده کا کہنا تھا کہ پندرہ ہزارسرکاری ملازمین کو آئی ٹی کے حوالے سے تربیت دے رہے ہیں سنده میں تمام شعبہ جات کو کمپیٹرائزڈ کیا جارہاہےکرپشن ملک کے تمام شعباجات میں موجود ہے اسکا کمپیٹرائیزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہےکرپشن ابهی کا مسئلہ نہیں یہ قیام پاکستان سے ہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سنده نے
  
  بیت المقدس ملین مارچ کا جائزہ لینے سراج الحق کراچی پہنچ گئے
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق کہتے ہیں فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے حقوق نہ دیئے گئے فاٹا کے عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا کراچی ایر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سترہ دسمبر کو ہونے والے بیت المقدس ملین مارچ کے سلسلے میں جائزہ لینے ایا ہوں پوری قوم ایک ہے اسرائیلی درالخلافہ قائم کرنا کھلی جنگ ہے اور بیت المقدس کی ازادی کے لیے ہر حد تک جائینگے مسلمان ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفیروں کو نکالا جائے اج مسلم حکمران وہ کردار ادا نہیں کررہے جو کرنا چاہیے تھا گریٹر اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوگا سراج الحق کا کہنا تھا کہ اج حکومت دلدل میں پھنس چکی ہے کوئی منزل نہیں ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان اررہا ہے اج پھر ورلڈ بنک کی طرف دیکھا جاارہا ہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ فاٹا کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہے اکتیس دسمبر تک فاٹا کو حکومت نے کچھ نہیں دیا تو پھ
  
  قرار داد میں عرب لیگ اور او آئی سی کا فی الفور اجلاس طلب کیا جائے
جماعت اسلامی سندہ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو کہتے ہیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے .جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللل بھٹو کی صدارت مین آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی. اس اےپی سی میں امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوے امریکی صدر کے اس اعلان کو امت مسلمہ کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا .اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کی جانب رخ کرکے آقاے دو جہا حضرت محمد مصطفی..نے ساڑھے چودہ سال تک نماز ادا کی اور اسی جگہ سے معراج کے لیے تشریف لے کر گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اے پی سی کے شرکا نے قرار داد منظور کرتے ہوئےکہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینےکے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے.اور اقوام متحدہ امریکی صدر کے اس اعلان کا نوٹس لے قرار داد میں عرب لیگ اور او آئی سی کا فی
  
  امریکی صدرکا متنازع بیان جامعہ اردو کے طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ
امریکی صدر کے متنازع بیان پر وفاقی اردو جامعہ کے طلبہ نےاحتجاجی ریلی نکالی اور ایڈمن بلاک پر احتجاجی مظاہرہ کیا امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے خلاف وفاقی اردوجامعہ کے طلبہ نےاحتجاجی ریلی اورایڈمن بلاک پر احتجاجی مظاہرہ کیا طلبہ نے اس موقع پرامریکی صدرکے خلاف نعرے بازی کی ..امریکی صدرکے متنازع بیان پروفاقی اردوجامعہ کے طلبہ کا کہناتھاکہ امریکی صدرکے بیان پر پوری دنیا کے مسلمان سراپہ احتجاج ہیں وفاقی اردوجامعہ کے طلبہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگراسلامی ممالک مل کراحتجاج کریں توصدرٹرمپ اپنا بیان واپس لینے پر مجبورہو جائیں گئے احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی
  
  پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملہ،ہوم سیکریٹری کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جرائم اور قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر سماعت ہوئی، ہوم سیکریٹری کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے جرائم اور قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے والے پولیس افسران اور اہکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر سماعت کی۔عدالت میں ہوم سیکرٹری کی جانب سے نئی رپورٹ پیش کی گئی۔ہوم سیکرٹری کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہی کسی کے ساتھ بھی امیتازی سلوک نہیں برتا گیا، تمام اہلکاروں وافسران کے خلاف کارروائی مکمل انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی۔رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اعلی پولیس افسران کے خلاف محمکہ جاتی کارروائی کے لئے وفاقی حکومت سے سفارش کردی گئی ہے۔۔دوسری جانب عدالت میں آئی جی سندھ کی جانب سے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail