METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, November 21, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
رلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں،شاہدآفریدی  
 
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔ ورلڈ الیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا رہتا،،،لاہور کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں پاکستان میں چڑھ گیا ہے کرکٹ کا بخار،،،،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی ہوگئی ہے واپسی اور فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔آزادی کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگاشائقین جوش ہیں اور ٹکٹس بھی خوب فروخت ہو رہے ہیں۔اس موقع پر پاکستانی کرکٹراسٹارز بھی خوش نظر آرہے ہیں۔بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیارکرتے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی لیکن اب ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائےگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں، کرکٹ کی محبت میں لاہور آیاہوں اور پہلا ٹی ٹوئنٹی ضرور دیکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی بحالی کا سہرا نجم سیٹھی اوران کی ٹیم کے سر ہے۔  
 

METRO LIVE TV
 

  انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان کو 185 رنز سے شکست
انڈر19 ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کو 185 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 63 رنز بنا سکی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے دی، جس کے بعد افغانستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 63 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے، محمد طحہ 19 اور حسن خان 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، افغانستان کے مجیب نے 5، قیص احمد نے 3 اور وفادار نے ایک وکٹ حاصل کی۔اکرام فیضی نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 107 رنز ناٹ آو¿ٹ کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ اوپننگ بلے باز رحمان گل 40 اور ابراہیم زدران 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔واضح رہے کہ کوالالمپور میں ای
  
  پاکستان کی ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی
پاکستان نے بیس سال بعد ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایک گولڈ ، ایک سلور اورایک برانز میڈل جیت لیئے پاکستان روئنگ فیڈریشن کے مطابق ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں ایشین روئنگ فیڈریشن کے تحت سہ روزہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ اختتم پزیر ہوگئی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے اوپن مکسڈ فور ایونٹ میں اپنی سبقت ثابت کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا فاتح قومی ٹیم مقبول علی، راشد حسین، رابیعہ امجد اور نائلہ نانو پر مشتمل تھی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے لائٹ ویٹ پیئر ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا، ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی مزمل شہزاد اور ولی اللہ خان پر مشتمل جوڑی نے کی پاکستان نے چیمپئن شپ کے لائٹ ویٹ مکسڈ فورڈ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں پاکستان کو برانز میڈل دلوانے والی ٹیم میں مزمل شہزاد، ولی اللہ خان،
  
  بائئک کار ریلی میں لڑکیوں کی بھی شرکت
کراچی میں مزار قائد سے سی ویو تک موٹر سائیکل ، کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی بھر پور شرکت کی موٹرسائیکل بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی مزار قائد سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سی ویو پر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں حصہ لینے والی بائیک رائڈر لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسی حوصلہ مند تفریح کراچی کے شہریوں کے لئے خوشگوار احساس سے کم نہیں
  
  آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم دوحہ روانہ
آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکرچیمپئن شپ کے مینز اورماسٹرزایونٹس میں شرکت کے لئے سات رکنی قومی ٹیم قائد اعظم انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی سے قطر روانہ ہوگئی ،کیوئسٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم دونوں ایونٹس میں ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے قطر کے شہر دوحامیں کھیلی جانے والی آئی بی ایف عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نمبر ون اسجد اقبال، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف،مبشررضا اورعالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اخترملک کی نمائندگئ کریں گے، کراچی سےقطر راونگی کے موقع پر پاکستان نمبر ون اسجد اقبال کا کہنا تھاکہ ٹیم تیار ہے تاہم مقابلے سخت ہونگے عالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر وائلڈ کارڈ انٹری کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے حقدار بنے ہیں،عالمی چیمپئن شپ کے ماسٹرایونٹ میں سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف،سابق قومی چیمپئن خرم حسین آغا اورعمران شہزاد اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے10 روزہ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے 27نومبر ک
  
  محمد حفیظ کاایکشن تھکن کے باعث متاثر ہوتا ہے ،وسیم اکرم
سابق کپتان وسیم اکرم نے بولنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد محمد حفیظ کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا ، کہتے ہیں حفیظ ایک اچھے بلے باز ہیں تاہم ان کی بولنگ کا ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے فیڈریشن ہاوس کراچی میں ضیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایک اچھا آل راؤنڈر ہے ،متعدد کامیابیوں میں حفیظ کی آل راؤنڈر کارکردگی کا اہم کردار رہا ہے ،انہوں نے حفیظ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بولنگ پر پابندی کے دوران اپنی بیٹنگ پر بھر پور توجہ دیں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کرنا واحد حل ہے ،اس موقع پر سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ضیابیطس کے مریض فٹنس کے لئے دوائی سے زیادہ احتیاط پر توجہ دیں
  
  پہلا قائد اعظم انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کا 19نومبر سے آغاز
قائد اعظم انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ 19نومبر سے کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ آرگنائزراور سابق فیفا ریفری احمد جان کہتے ہیں ٹورنامنٹ میں پی آئی اے،کے آر ایل ،این بی پی،ایس ایس جی سی اور سندھ پولیس سمیت 16 محکموں کے فٹبالرز ایکشن میں نظر آئیں گے کراچی میں قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ ،ڈی ایف اے ساوتھ کے چیئرمین ناصر کریم اور حسن بلوچ سمیت دیگر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اور سابق فیفا ریفری احمد جان نے 19نومبر سے شروع ہونے والے پہلے قائد اعظم انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ ک کےآغازکا اعلان کیا آرگنائزر سیکریٹری کا کہنا تھا کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل 10 دسمبر کو شیڈول ہے ،احمد جان نے شکوہ کیا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام سست روی کا شکار ہےابق فیفا ریفری نے فٹبال کے وسیع تر مفاد میں سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہوئے
  
  قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی پلان ترتیب
پاکستان اور بمقابلہ سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے ، پنجاب رینجرزاور پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے
  
  دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے شکست دیدی
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے شکست دے دی اور سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز اور فیلڈرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکن ٹیم اچھے آغاز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بناسکی جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا،، قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور سری لنکا کی طرح پاکستان کا پہلا کھلاڑی بھی رن آؤٹ ہوا، فخرزمان 11 رنز پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے لیکن بدقسمتی سے انہیں امپائر نے دوسری ہی گیند پر غلط آؤٹ قرار دے کر پویلین واپس بھیج دیا،،شعیب ملک بھی اس بار زیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے اور 9 رنز پر ہی وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے جبکہ احمد شہزاد کی اننگز بھی 27 رنز تک محدود رہی،، کپتان سرفراز اور محمد حفیظ کے درمیان 39
  
  پاک فوج کے زیر اہتمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل پاکستان آذادی ریلی
پاک فوج کے زیراہتمام پاکستان آذادی ریلی ڈیرہ اسماعیل خان سے براستہ دہانہ سر زوب پہنچ گئی۔ 22 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کا پھولوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا پاک فوج کے زیر اہتمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل پاکستان آذادی ریلی ڈیرہ اسماعیل خان سے براستہ دہانہ سر ڑوب شہر پنچ گئی جہاں پر پاک فوج کی جانب سے 22 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکلوں پر ریلی کا پھولوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ملی نغموں ڑوب کے علاقائی رقص اور ڈھول کی تاپ پر شاندار مظاہرہ کیاگیاہے اور پاکستان آذادی ریلی کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں پاک فوج کے آفیسران. ڈپٹی کمشنر ڑوب محمد عظیم کاکڑ،قبائلی معتبرین ،ایف سی.پولیس.لیویزاور سکول کے طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،گوادر تک سفر کرنے والی یہ ریلی براستہ قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ گوادر تک جائے گی.درہ خنجراب سے گوادر تک سفر کرنے و
  
  نیسپاک نے مشن 90 ڈیز کا آغاز کردیا
نیسپاک نے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لئے مشن نائنٹی ڈیز کا آغازکردیا ،ریزیڈنس انجیبئر نیسپاک کا کہنا ہے کراچی میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہر صورت ممکن بنانے کے لئے نان اسٹاپ کام کریں گے پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں نیسپاک نے مشن نائنٹی ڈیز کا آغاز کردیا نیسپاک کی ایک ٹیم نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور باقاعدہ کیمپ آفس قائم کردیا ،نیسپاک کے ریزیڈنس انجینئر مسلم بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ملک کے وقار کا مسئلہ ہےواضح رہے کہ پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail