METRO 1
     
     
           
         
           
  Wednesday, September 20, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
وزیر اعلی سندھ کا جہانگیر پارک کا دورہ  
 
وزر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جہانگیر پارک کا دورہ کیا،، وزیر اعلی سندھ نے روڈ اور گلیوں کی تعمیر کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ،،،،مراد علی شاہ نے صدر کے دوکانداروں سے بھی ملاقات کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نکلے کراچی کے دورے پر پہنچے جہانگیر پارک اور کیا جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ یہی نہیں مراد علی شاہ نے اپنے موبائل میں جہانگیر پارک کی خوبصورتی کو قید کر لیا پھر باری آئی بوہری بازار کی ،،،وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ پہنچے بوہری بازار اور کیا معائنہ ،،،،سڑکوں اور گلیوں میں کام کی تاخیر پر ہوئے برہم اور کام جلد مکمل کرنے کی دی ہدایت،،،،، وزیراعلیٰ سندھ نے صدر میں دکانداروں سے ملاقات بھی کی ۔دکانداروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو جاری ترقیاتی کام میں فٹ پاتھ بنانے کی درخواست کی ۔وزیر اعلی سندھ کو صدر میں ڈلنے والی سیوریج لائنز اور میر علی تالپور روڈ پر واقع پرانی عمارتوں کی بحالی اور دیگرمسائل کے حوالے سے بریفینگ دی گئی ۔وزیر اعلی سندھ نے رہائشیوں کے مسائل بھی سنے ۔اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے  
 

METRO LIVE TV
 

  ایم کیوایم پاکستان کے رکن اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل
پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی، حلقہ 121سے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل ہوگئے ، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ہمارے نظریہ میں کوئی تضاد نہیں پی ایس 121کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل ہوگئے ،پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ ہمارے نظریہ میں کوئی تضاد نہیں اورپی ایس پی میں شمولیت کا سلسلہ نہیں رکا ان کاکہناتھاکہ اگلے انتخابات میں وطن پرست جیتیں گے پی ایس پی میں شامل ہونے والے ایم پی اے ندیم راضی کاکہناتھاکہ ایم کیوایم پاکستان میں قائد بہت ہیں اورمصطفیٰ کمال کی صلاحیتوں سے پوری دنیاواقف ہے مصطفیٰ کمال کا مزیدکہناتھاکہ کرداروالی قیادت جب آئے گی توپھرعوام کے حقوق کوئی غصب نہیں کرسکے گا
  
  کراچی میں پولیو مہم شروع ہوگئی
کراچی میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ،بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کراچی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ، مہم کے دوران کراچی کے بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو بچے کو زندگی بھر کیلئے معذور کردیتا ہے کرچی میں جاری پولیو مہم کیلئے اکیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ کمشنر کراچی کے آفس میں ایک مانیٹرنگ سیل بھی بنایا گیا ہے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ والدین گھروں پر آنے والی ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھی مدد حاصل کی ہے تاکہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے
  
  چکن گنیا نامی وبا شدت اختیار کر گئی
شہر میں ایک بار پھر چکن گنیا نامی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ملیر اور اس سے ملحقہ دیہی علاقے شامل ہیں شہر میں ایک بار پھر چکن گنیا نامی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ملیر اور اس سے ملحقہ دیہی علاقے شامل ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت 3 ہزار سے زائد لوگوں میں چکن گنیا کی تشخیص ہوچکی ہے ۔ایک دن میں 1200سے زائد افراد میں چکن گونیامرض کی پھیل رہا ہے ۔لیکن محکمہ صحت کی جانب سے خاطر خواہ کوئی اقدامات نہیں کیئے جارہے ۔آخر چکن گونیا ہے کیااور اسکی علامات کیا ہیں.اور اس سے بچاو کیا ممکن ´ چکن گونیا ایک ایسا وائرس ہے جو مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہےاس کی علامات تین سے سات دن میں ظاہر ہوتی ہیں اس کی علامات میں تیز بخار ،جوڑوں میں درد ،سر درد،جوڑوں کی سوزش ،جلد پر لال دھبے پڑنا،پٹھوں میں درد ،الٹی آ نا شامل ہے ۔یہ مرض ایک سے دوسرے فرد کو نہیں لگتا لیکن اگر ایک متاثرہ شخص کو کاٹنے
  
  کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا
کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، اٹھارہ سالہ زبیر کوئٹہ کا رہائشی ہے ، جسے جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض اٹھارہ سالہ زبیر کوئٹہ کا رہائشی ہے جسے گزشتہ رات جناح اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری ٹیسٹ کے بعد متاثرہ مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کردی جناح اسپتال کی ایگزیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ مریض کو لایا گیا تو اس میں کانگو کی علامات موجود تھیں کوئٹہ کے رہائشی زبیر کی حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹر کوشش کررہے ہیں کہ اس کی جان بچالی جائے ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن معلومات فراہم کرنے کیلئے پوسٹر آویزں کئے گئے ہیں جناح اسپتال انتظامیہ نے عام شہریوں میں کانگو وائرس کی آگاہی کیلئے بینرز آویزا ں کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ جانوروں سے دور رہیں کیونکہ کانگو جانوروں سے انسان میں منتقل ہونے والی بیماری ہے
  
  نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا پانچویں روز بھی احتجاج
تعلیمی میدان کے سربراہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہیں، مطالبات کی جلد منظوری کیلئے حکومت سے فریاد کررہے ہیں نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی لیار ی ،ملیر اور ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر پانچویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں ٹیچرز کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا . رہنما ٹیچرز ایکشن کمیٹی افضا ل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار بارہ میں سندھ بھر میں بھرتیاں ہوئیں مگر ملیر ، لیاری ، گھوٹکی ، خیر پور ،سکھر میں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جبکہ دیگر اضلاع مٹیاری ، نوشہرو فیروز ، سانگھڑ میں کچھ عرصہ تنخواہیں جاری ہونے کے بعد روک دی گئیں ، جس کے بعد کئی بار سی ایم سے مطالبہ کیا گیا احتجاج کئے گئے مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئیں انہوں نے کہا کہ اب پیر کی صبح سیکریٹری تعلیم عبدالعزیز عقیلی نےمزاکرات کے لئے بلایا ہے اگر مزاکرات ناکام ہوئےتو ہم کل کراچی پریس کلب سے سی ایم ہائوس کی جانب احتجاج کے لئے رخ کریں گے اور سی ایم ہائو
  
  برٹش کونسل میں طالبعلموں کیلئے تقریب
برٹش کونسل کے زیر اہتمام نوجوانوں کوتعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا کراچی مین برٹش کونسل کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع فراہم کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، تقریب میں ماہرین نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی ستر سال پرانی ہے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی طلبہ و طالبات کا معیار زندگی کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے تقریب میں طلبہ و طالبات کو بتایا گیا کہ وہ کیسے دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس موقع برطانوی ہائی کمشنر نے مختلف موضوعات پر سیر حاصل لکچر بھی دیا
  
  شہر قائد میں سجا خوبصورت اور نایاب جانوروں اور پرندوں کا میلہ
شہر قائد میں سجا خوبصورت اور نایاب جانوروں اور پرندوں کا میلہ،،، جہاں سانپ ،اژدھا، روسی کچھوے، ایرانی بلیاں اور رنگے برنگے طوطے عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہیں شہر قائد میں سجا خوبصورت اور نایاب جانوروں اور پرندوں کا میلہ ،جہاں پرندوں سمیت خطرناک رینگنے والے جانوربھی بچوں کے دوست بنے رہے،سانپ ،اژدھا، روسی کچھوے، ایرانی بلیاں اور رنگے برنگے طوطے ،یہ سب ہیں کراچی نارتھ ناظم آباد کے میلے میں پیٹ شو ،اسکولوں کی چھٹیاں اور جانوروں کے ساتھ مستیاں ،بچوں کی خوشی کا توکوئی ٹھکانہ ہی نہیں رہا،ساتھ ہی پالتو جانوروں کے شوقین افراد بھی یہاں اپنے پیٹس میں عوام کی دلچسپی سے بہت خوش دکھائی دیئے اس موقع پر آرگنائزر کا کہنا تھا کہ پیٹ شو کامقصد عوام کو پالتو جانوروں کے بارے میں آگاہی اورساتھ ہی شہریوں کوتفریح فراہم کرنا ہے اس موقع پر منچلوں کا کہنا تھا کہ خوبصورت اورنایاب جانوروں اور پرندوں کو چھو سے بہت خوشی ہوئی ہے
  
  الہ دین پارک سے معصوم بچی کو اغوا
کراچی میں گلستان جوہر الہ دین پارک سے معصوم بچی کو نامعلوم خواتین اغوا کرکے لے گئی ، پارک انتظامیہ نے غمزدہ خاندان سے تعاون کرنے کے بجائے تھانے کے چکر لگوانا شروع کردیئے گلستان جوہر تھانے کی حدود میں قائم الہ دین پارک میں شہداد پو رسے تفریح کئلئے انے والی معصوم زہرا فاطمہ پراسرار طو رپر غائب ہوگئی اہلخانہ کے شور مچانے پر پارک انتظامیہ نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو د وخواتین تین سالہ معسوم بچی کو بہلاکر اپنے ساتھ لے گئیں معسوم بچی کی والدہ نے میٹررون نیو زکو بتایا کہ اگوا ہونے والی معصوم بچی کے ماموں کا کہنا تھا کہ پارک انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا تفریحی پارک سے معصوم بچی کا اغوا او رپھر پارک انتظامیہ کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ پارک انتظامیہ نے اس قسم کے واقعا ت کی روک تھام کئلئے کوئی انتظامات نہیں کئے
  
  انڈس یونیورسٹی اور نجی کوریئرکمپنی کے درمیان معاہدہ
انڈس یونیورسٹی برائے انجیئرنگ کے چانسلر کہتے ہیں شہرکی معروف کوریئرکمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے سے کراچی اوردیگر شہروں میں رہنے والے طلبہ کو فائدہ ہوگا انڈس یونیورسٹی برائے انجیئرنگ کے میٹنگ روم میں معاہدے کے دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں شہرکی معروف کوریئرکمپنی کے ڈائریکٹراورانڈس یونیورسٹی کے چانسلرنے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پرمیٹروون نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے نجی کوریئرکمپنی کے ڈائریکٹراورانڈس یونیورسٹی کے چانسلرخالد امین نے بتایا انڈس یونیورسٹی برائے انجیئرنگ کے چانسلرنے کہا ہے کہ شہرکی معروف کوریئرکمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے سے کراچی کے اورخاص کردیگرشہروں میں رہنے والے طلبہ کو ہوگا نجی کوریئر کمپنی کی ملک بھرمیں 900 سے زائد شاخیں ہیں ان شاخوں کی بدولت یونیورسٹی میں ایڈمیشن اور ہونے والے کورسزکے پرفارمے آسانی کے ساتھ دیگرشہروں میں رہنے والے طلبہ یا انکے والدین فراہم ہو سکیں گئے
  
  تحریک انصاف سندھ عہدوں کی تقسیم پر اختلاف کا شکار
تحریک انصاف سندھ عہدوں کی تقسیم پر اختلاف کا شکار ہوگئی ، سکھر ، جیکب آباد اور حیدرآباد کے رہنماؤں نے گو عارف علوی گو، گو حلیم عادل شیخ گو تحریک چلانے کا اعلان کردیا انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد تحریک انصاف سندھ میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے۔ حیدرآباد جیکب اور سکھر ڈویژن نے ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ کا استقبال انڈوں اور ڈنڈوں سے کرنے کا اعلان کر دیا، ناراض رہنما کہتے ہیں عمران خان کے جلسہ حیدرآباد میں احتجاج ہوگا تحریک انصاف سکھر کے رہنما ایوب فاروقی کا کہنا تھا دیگر صوبوں میں ریجن بحال کیا جائے۔ڈاکٹر عارف علوی حلیم عادل شیخ خان صاحب کو گمراہ کررہے ہیں ناراض رہنماؤں نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کو جو اچھا قیام اور لوازمات دے اس کو عہدہ دیا جاتا ہے۔ حلیم عادل شیخ کو سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عمران خان معاملے کا نوٹس لیں
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail