METRO 1
     
     
           
         
           
  Wednesday, September 20, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
ورلڈ الیون کے سیکیورٹی معاملات  
 
ورلڈ الیون کی سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے دو رکنی غیرملکی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی ، جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ورلڈ الیون کی آمد سے قبل دو رکنی غیرملکی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے مختلف فلائٹس کے ذریعے لاہور پہنچی جب کہ غیرملکی سیکیورٹی ٹیم کو مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ورلڈ الیون کے سیکیورٹی منیجر پولیس کے ساتھ مل کر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کو پی سی بی کی جانب سے انڈی پینڈنس کپ کا نام دیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جب کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان الیون 7 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردے گی۔ورلڈ الیون کے خلاف قومی اسکواڈ احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز، عثمان شنواری، شاداب خان، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھسارا پریرا پر مشتمل ہے  
 

METRO LIVE TV
 

  پانچویں ایشین اینڈ مارشل آرٹس گیمز کا افتتاح
پانچویں ایشین انڈور اینڈمارشل آرٹس گیمز کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ترکمانستان کے صدر قربان محمدوف نے رنگارنگ افتتاحی تقریب میں میگا ایونٹ کا افتتاح کیا ترکمانستان کےدارلحکومت اشک آباد میں منعقد افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین بھی بطور مہمان خصوصی شریک تھے جبک ایونٹ کا افتتاح ترکمنستان کے صدر قربان محمد اوف نی کیا ہ ان گیمزمیں 21کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں 6000بین الاقوامی اتھلیٹس 347میڈل ایونٹس میں 1675میڈلز کے لئے ایڑی چوٹی کازور لگائیں گے پاکستان کا119 قومی اتھلیٹس اور آفیشلز پرمشتمل قومی دستہ بیلٹ ریسلنگ، بلیئرڈ، انڈوراتھلیٹکس، انڈورٹینس، جوجتسو، شارٹ کورس سوئمنگ، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ سمیت 9کھیلوں میں طلائی، چاندی اورکانسی کے تمغوں کے لئے قسمت آزمائی کررہاہے
  
  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ
ورلڈ الیون سے سیریز جیتنے کا انعام، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی،ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، باو¿لنگ میں عماد وسیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی ، جس میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی , پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو بیٹنگ میں بابر اعظم 21ویں سے چھلانگ لگا کر سیدھے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ احمد شہزاد کی 31ویں سے 22ویں پوزیشن ہو گئی ہے,سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے چار درجے ترقی کر کے 30ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بدستور ویرات کوہلی کا پہلا نمبر جبکہ باو¿لنگ میں عماد وسیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے، پاکستان دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔
  
  این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی پین ٹینگولر کپ کی افتتاحی تقریب
این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی پین ٹینگولر کپ کی کا افتتاح ہوگیا، جس میں ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی سپورٹرز کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں کراچی گلبرگ کے نجی گراونڈ میں 7این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی پین ٹینگولر کپ 2017 کی اوپننگ سرمینی کا آغاز کردیا گیا ،7این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا ئے گا جس میں سندہ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شامل ہیں فرسٹ ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی میچ فیڈرل ایریاز اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیڈرل ایریاز کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے میچ کی فتح اپنے نام کی اس موقع پر ہیڈ آف سی ایس آر اینڈ این بی پی اسپارٹس ڈویژن کے اویس اسد کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی ڈس ایبل نہیں ، ڈس ایبل دماغ سے معذور ہوتا ہے اور آپ سب تو ہمارے ملک کے روشن ستارے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ این بی پی مزید کھیلوں کی فروغ کے لئے جدو جہد کر رہا ہے آپننگ سرمینی میں ڈ
  
  رلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں،شاہدآفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔ ورلڈ الیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا رہتا،،،لاہور کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں پاکستان میں چڑھ گیا ہے کرکٹ کا بخار،،،،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی ہوگئی ہے واپسی اور فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔آزادی کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگاشائقین جوش ہیں اور ٹکٹس بھی خوب فروخت ہو رہے ہیں۔اس موقع پر پاکستانی کرکٹراسٹارز بھی خوش نظر آرہے ہیں۔بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیارکرتے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی لیکن اب ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائےگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں، کرکٹ کی محبت میں لاہور آیاہوں اور پہلا ٹی ٹوئنٹی ضرور دیکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دورہ ملک میں بین الاقوا
  
  آزادی کپ کے لمحات کویاد گار بنانے کے لئے ویمنز کرکٹرز بھی میدان میں آگئیں
سٹی بجے گی اور رنگ جمے گا ،آزادی کپ کے لمحات کو یاد گار بنانے کے لئے کراچی کی ویمنز کرکٹرز بھی میدان میں آگئیں ،کرکٹرز نے ویلکم ویلکم ولڈ الیون ویلکم کے نعرے لگائے ان کا کہنا ہے کہ جلد غیر ملکی ویمینز کھلاڑی بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ایک جانب آزادی کپ سیریز کے لئے لاہور میں میدان سج نے کو ہے تیار تو دوسری جانب کراچی کی ویمنز کرکٹرز ولڈ الیون کے استقبال کے لئے ہیں بے قرار نیٹ ویمنز کرکٹر کا کہنا ہے کہ ولڈ الیون کی آمد سے بین القوامی کرکٹ کے بند دروازے کھل جائیں گے خوشی سے سرشار کرکٹرز کو امید ہے کہ جلد انٹر نیشنل ویمینز کرکٹرز بھی پاکستان کا دورہ کریں گی
  
  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیان
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں ورلڈ الیون کے خلاف سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے ، ہم دو ہزار انیس ورلڈ کپ پر بھی فوکس کررہے ہیں، سیریز کو ہلکا نہیں لے رہے ، جیتنے کی کوشش کرینگے کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کا امتحان قرار دے دیا ، محمد عامر انگلینڈ سے پاکستان نہ پہنچ سکے ، فاسٹ باؤلر سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر مکی آرتھر بھی پرجوش ہیں ۔ ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ دو ہزار انیس کو ہدف قرار دیا اور کہا کہ امید ہے ۔ ورلڈ الیون کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ محمد عامرکے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مصروف ہیں ، ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کل لاہور پہنچ رہی ہے اور سیریز کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
  
  گرین اسٹروٹرف نصب کیئے جانے کی تقریب منعقد
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کے ایچ اے اسٹڈیم گلشن اقبال میں گرین اسٹروٹرف نصب کیئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کے ایچ اے اسٹڈیم گلشن اقبال میں گرین اسٹروٹرف نصب کیئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے کیا۔تقریب کا آغاز ڈی جی رینجرز الیون اور کے ایچ اے الیون کے مابین نمائشی ہاکی میچ سے ہوا۔جسے سنسی خیز مقابلے کے بعد ڈی جی رینجرز الیون نے جیت لیا۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا تاریخی پس منظر کامیابیوں اور جذبوں سے عبارت ہے ۔پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ موجود ہے اس سلسلے میں قوی امید ہے کہ یہ گراونڈ انہی جذبوں اور کامیابیوں کو ایک نئی جہت دے گا ،،،بعدازاں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے ۔
  
  آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے عالمی مہمانوں کی آمد
آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے بین الاقوامی مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی ، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن بھی لاہور پہنچ گئے ،رچی رچرڈسن ورلڈالیون سیریزمیں ریفری کے فرائض انجام دیں گے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر رچی رچرڈسن غیر ملکی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل پہنچے،جنہیں سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا،رچی رچرڈسن آزادی کپ میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ یاد رہے کہ دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں کسی میچ یا سیریز کیلئے اپنے آفیشلز بھیجے ہیں، آئی سی سی نے رچی رچرڈسن کو دوہزار سولہ میں میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنایا تھا، دوہزار سولہ سے لے کر اب تک وہ انیس ون ڈے، گیارہ ٹیسٹ اور اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریفری کی حیثیت سے اپنی خدمات دے چکے ہیں،دوسری جانب آزادی کپ کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، پانچ سو اور ڈھائی ہزار والے ٹکٹ نایاب
  
  ورلڈ الیون آزادی کپ کے ٹکٹس کی فروخت جاری
ورلڈ الیون آزادی کپ کے ٹکٹس کی فروخت جاری، پانچ سو اور ڈھائی ہزار والے ٹکٹ نایاب ہوگئے، پنجاب بینک کی نامزد برانچز رات دس بجے تک کھلے رہیں گی پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈس کپ سیریز کے پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے میچ ریفری لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔میچز کے لیے کرکٹ شائقین کا جذبہ جوش و خروش عروج پر ہے اور ٹکٹوں کی تیزی سے فروخت جاری ہے ،پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے بعد اب دوسرے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔دوسرے میچ کے لیے بھی 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پنجاب بینک کی نامزد برانچیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نامزد برانچیں اتوارکو بھی کھلی رہیں گی
  
  ورلڈ الیون کے سیکیورٹی معاملات
ورلڈ الیون کی سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے دو رکنی غیرملکی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی ، جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ورلڈ الیون کی آمد سے قبل دو رکنی غیرملکی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے مختلف فلائٹس کے ذریعے لاہور پہنچی جب کہ غیرملکی سیکیورٹی ٹیم کو مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ورلڈ الیون کے سیکیورٹی منیجر پولیس کے ساتھ مل کر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کو پی سی بی کی جانب سے انڈی پینڈنس کپ کا نام دیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جب کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان الیون 7 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردے گی۔ورلڈ الیون کے خلاف قومی اسکواڈ احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail